پاک فوج کا سابق آئی ایس ایس چیف کے خلاف سخت ایکشن
سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کیخلاف انکوائری کا حکم ،کتاب لکھنے کے معاملے کی انکوائری کیلئے باضابطہ کورٹ آف انکوائری قائم،اسد درانی کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کیلئے مجازاتھارٹی کو درخواست دے دی۔ترجمان پاک فوج
ثنااللہ ناگرہ پیر 28 مئی 2018 16:26
(جاری ہے)
کورٹ آف انکوائری کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل رینک افسر اسد درانی سے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملکر کتاب لکھنے کے معاملے کی انکوائری کریں گے۔
اسی طرح پاک فوج نے جنرل ر اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دے دی ہے۔پاک فوج نے اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے مجازاتھارٹی سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے پاک فوج کی درخواست پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جنرل ر اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے متعلقہ ادارے نے کام شروع کردیا ہے۔تھوڑی دیر میں ہی جنرل ر اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا۔ واضح رہے سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی نے بھارتی خفیہ ادارے را کے سابق چیف کیساتھ مشترکہ طور پر لکھی گئی کتاب میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے معاہدے کے تحت اسامہ بن لادن کو پکڑوایا۔ جبکہ پاکستان جلد کلبھوشن یادیو کو بھی چھوڑ دے گا۔ اس کے علاوہ بھی اس درانی کی جانب سے کئی تہلکہ خیز دعوے کیے گئے ہیں۔ جنرل اسد درانی کے کتاب پرفوجی قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے25 مئی کواپنے پیغام میں بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کو 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کرلیا گیا ہے۔جہاں پران کی کتاب میں شائع ہونے والی باتوں سے متعلق انکوائری کی جائے گی۔ کہ انہوں نے جو باتیں پاک فوج سے متعلق اپنی کتاب میں منسوب کیں کیا وہ درست ہیں یا نہیں؟ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ تمام حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں پر لاگو ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.