دمشق میں موجود اسرائیلیوں کی قبروں سے ان کی باقیات چوری

شام میں اسرائیلیوں کی قبروں سے باقیات چوری کرنے والا مسلح گروپ سرگرم ہے،فلسطینی عہدیدار

پیر 28 مئی 2018 16:36

دمشق میں موجود اسرائیلیوں کی قبروں سے ان کی باقیات چوری
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) شام میں موجود ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایک مسلح گروپ دمشق میں موجود اسرائیلیوں کی قبروں سے ان کی باقیات چوری کرنے میں سرگرم ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ دمشق کے نواحی علاقے میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ میں مسلح گروپ نے تین لاپتا اسرائیلی فوجیوں کی قبریں کھود کر ان کی باقیات نکالنے کی کوشش کی۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہ نما انور رجا نے بتایا کہ تینوں ااسرائیلی فوجی سنہ 1982ء کی جنگ سے لا پتا ہیں۔ ان کی لاشیں لبنان سے شام منتقل کی گئی تھیں انہیں ایک پناہ گزین کیمپ میں دفن کیا گیاتھا۔ان کاکہنا تھا کہ شامی اپوزیشن کا ایک گروپ اسرائیلی فوجیوں کی باقیات چوری کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :