حکومت کا یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کرنے کا امکان

یکم جون سے پٹرول 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مئی 2018 15:49

حکومت کا یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کرنے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 مئی 2018ء) : یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب لائٹ خام تیل کی قیمت4 سال کی بلند ترین سطح 79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ کی آڑ میں وفاق نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے فی لٹر اضافے کی تیاری کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 87 پیسے فی لٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 61 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

حکومت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 کی بجائے 27.5 فیصد جی ایس ٹی وصول کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح میں کمی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :