حقیقی زندگی میں رنویرسنگھ نے دپیکا پڈوکون کو شادی کیلئے منا ہی لیا

دونوں اداکار رواں سال 19 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

پیر 28 مئی 2018 15:44

حقیقی زندگی میں رنویرسنگھ نے دپیکا پڈوکون کو شادی کیلئے منا ہی لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) بالی وڈ فلم پدما وتی کے علاؤالدین اور ہیروئن پدماوتی سکرین پر تو روٹھے رہے اور ملن نہ ہو سکا تاہم حقیقی زندگی میں رنویرسنگھ نے دپیکا پڈوکون کو شادی کیلئے منا ہی لیا- رنویر سنگھ کی جانب سے متعدد بارمحبت کا اظہارکیا گیا ہے تاہم یہ اظہارکبھی بھی کھل کردپیکا کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں ہی فنکارایک ساتھ مختلف تقریبات میں نظر بھی آتے ہیں اور اب شادی کر رہے ہیں جس کی تاریخ بھی منظر عام پر آگئی ہی.میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ایک بار پھراداکار رنویر اور دپیکا کی شادی کی تاریخ سامنے آئی ہے۔

دونوں اداکار رواں سال 19 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی رواں سال دسمبرمیں ہونی تھی، تاہم دونوں کے مصروف شیڈول کے باعث اب شادی کا فیصلہ 19 نومبرکو کیا گیا ہے۔ شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی اس تاریخ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔