ایٹمی دھماکوں کو20 سال مکمل،

پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کاخواہشمند ہے ،ْ دفتر خارجہ 28 مئی 1998 کی سہ پہر پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایٹمی دھماکا کیا تھا پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کیلئے ہے ،ْ 1998 میں ہمیں اپنے دفاع کے لیے ایٹمی تجربات کرنا پڑے ،ْ ترجمان

پیر 28 مئی 2018 14:32

ایٹمی دھماکوں کو20 سال مکمل،
امسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنے 20 سال مکمل ہوچکے ہیں اور پاکستان اب نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کا خواہش مند ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایٹمی تجربات کے 20 سال مکمل ہونے پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے پچھلے 20 برسوں میں ایٹمی عدم پھیلاؤ پر سختی سے عمل کیا اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے پیش نظر پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کا خواہش مند ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور 1998 میں ہمیں اپنے دفاع کے لیے ایٹمی تجربات کرنا پڑے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہمارے پاس جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 2050 تک ایٹمی توانائی سے 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

واضح رہے کہ 11 اور 13 مئی 1998 کو بھارت نے راجستھان میں پوکھران کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے پہل کی تو اس کے جواب میں28 مئی 1998 کی سہ پہر پاکستان نے بھی بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایٹمی دھماکا کرکے خود کو دنیا کی 7 جوہری قوتوں میں شامل کروالیا تھا۔جس کے بعد سے ہر سال 28 مئی کو یومِ تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔