یوگا اسپورٹس کو دنیا میں پاکستان کی پہچان بنا ئیں گے، خالد بروہی

پیر 28 مئی 2018 12:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی نے سیکرٹری اطلاعات محمد ارشد کو سائوتھ ایشین یوگا اسپورٹس فیڈریشن اور پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کا بیج لگادیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خالد بروہی نے کہاکہ یوگا اسپورٹس کو دنیا میں پاکستان کی پہچان بنائیں گے، سائوتھ ایشیا چمپئن شپ میں قومی یوگا کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے مظاہرہ سے یوگا کو پہچان ملی ہے، پاکستان میں کھیل کے ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے، کھلاڑیوں کو مزید محنت اور ان کے ہنر کو مزید فروغ دیکر قومی یوگا کھلاڑیوں کو دنیا کے ہر میدان میں اپنے فن کا جوہر دکھانے کے مواقع فراہم کریںگے۔

خالد بروہی نے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات محمد ارشد کو یوگا کھیل کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :