کوہاٹ میں ڈی آر سی نے مختلف نوعیت کے 280 کیسز نمٹا دیئے

پیر 28 مئی 2018 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) کوہاٹ میں ڈی آر سی نے باہمی مصالحت کی حکمت عملی کو فروغ دے کر سال رواں مختلف نوعیت کے 281کیسز نمٹا ئیں ہیں۔ فریقین کی باہمی رضا مندی سے حل ہونیوالے تنازعات میں زیادہ تر زر،زن اور زمین کے مسائل شامل ہیں۔اس سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق کوہاٹ اور تحصیل لاچی میں عوامی تنازعات کے دیر پاء اور نتیجہ خیز حل کیلئے قائم تنازعات کے حل کونسلوں (ڈی آر سی) کو سال رواں کے ابتدائی پانچ مہینوں کے اندر مجموعی طور پر مختلف نوعیت کے مسائل پر مبنی 440درخواستیں موصول ہوئیں۔

عوامی تنازعات کے مصالحتی حل کیلئے قائم خصوصی کونسلوںڈی آر سیز کو موصول ہونیوالی ان درخواستوں کی سماعت کیلئے ڈی آر سی ممبران پر مشتمل الگ الگ پینلز تشکیل دیئے گئے جنہوں نے دو سے تین سماعتوں کے دوران اس مختصر عرصے میں 210کیسز فریقین کی باہمی رضا مندی سے حل کرتے ہوئے انہیں مصالحت پر آمادہ کیا،چار درخواستوں پر قانونی کارروائی عمل میں لاکر عدالتوں میں بھیجا گیاجبکہ دیگر 155درخواستیں ڈی آر سیز میں زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

تھانوں اور عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے اور عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل وتنازعات جیسے گھریلو جھگڑے،رقم کی لین دین اور جائیداد وغیرہ کے تنازعات کو بغیرکسی معاوضہ مفت اور فریقین کی باہمی رضا مندی کے مطابق جلد سے جلد حل کرنے کیلئے صوبہ بھر کی طرح پہلے پہل کوہاٹ شہر میں مصالحتی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا تاہم بعد ازاں عوام کی دلچسپی،علاقہ کی جغرافیائی حدود اور عوامی مسائل ومشکلات اورمطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیل لاچی میں بھی ڈی آر سی قائم ک۔ی گئی۔

متعلقہ عنوان :