Live Updates

وزیر اعظم شاہد خاقان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہو گیا،ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 28 مئی 2018 12:00

وزیر اعظم شاہد خاقان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان جسٹس (ر) ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مئی 2018ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے نام کے لیے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک مرتبہ پر نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ثابت کریں گے کہ پارلیمٹ بالادست ہے اور ایسے فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔

یاد رہے کی نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لیے جلیل عباس جیلانی اورذکااشرف کے نام دیےہیں۔حکومت کیجانب سے نگراں وزیراعظم کیلیےتصدیق حسین جیلانی ،ڈاکٹرعشرت حسین کے نام دیےگئے۔اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے پیپلز پارٹی کے پیش کردہ ناموں کو مسترد کیا گیا ہے تاہم حکومتی ناموں پر پی ٹی آئی متفق دکھائی دیتی ہے۔

یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان 5 ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم تمام ملاقاتیں بے نتیجہ ثابث ہوئیں۔تاہم اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے،اور نگراں وزیر اعظم کے نام کے طور پر جسٹس (ر) تصدیق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات