Live Updates

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے، راحیلہ سہیل

پیر 28 مئی 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ خیبر پختونخوا کی جنرل سیکرٹری راحیلہ سہیل نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہے ‘ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے دوبارہ اقتدار کے خواب دیکھنے کی بجائے اپنے آبائی علاقہ ضلع نوشہرہ میں پی ٹی آئی کی خیر منانی چاہئے ‘ انہوں نے خواتین ونگ کی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پانچ سال حکومت کرنے کے باوجود عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں‘ انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل کے حل کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائیںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات