عوامی شکایات پر ڈی سی کرک کا اچانک بازار کا دورہ

پیر 28 مئی 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کرک ظریف المعانی نے اچانک بازار کا دورہ کیا ،سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو سخت اور آخری وارننگ جاری کی اوررمضان المبارک میں منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لینے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کرک ظریف المعانی نے کرک شہر سمیت مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔ڈپٹی کمشنر نے پورے بازار کا دورہ کیا، دکانداروں کے پاس جاکر نرخنامے، اشیاء خردونوش کا معیار چیک کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ظریف المعانی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں کسی کو بھی زائد قیمتیں وصولی کی اجازت نہیں دیںگے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کرینگے تمام اشیاء کی سرکاری مقرر کردہ نرخنامے پر فراہمی کو سوفیصد یقینی بنائیںگے ،جو بھی منافع خوروں ذخیرہ اندوزی یا گرانفروشی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :