صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ارباب وشیروان

پیر 28 مئی 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ارباب نوشیروان خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیایہی وجہ ہے کہ لوگ تبدیلی کا نعرہ لھانے والوں سے بیز ار ہوچکے ہیں ،عوام الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے ان سے انتقام لیں گے ‘ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پورے صوبے میں باچا خانی کا بول بالا ہو گا،آنیوالی حکومت عوامی نیشنل پارٹی کی ہے کیونکہ اے این پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اپنے دور حکومت میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جس کی بناء پر عوام عوامی نیشنل پارٹی میں جوق در جوق شمولیت کر رہے ہیں جو اے این پی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اصولوں پر کھڑی ہونے اور قربانی دینے والی پارٹی ہے یہ پختونوں کے حقوق کیلئے لڑنے والی پارٹی ہے انہوں نے پختونخوا کے عوام سے کہا کہ اگرآپ لوگوں نے اپنے حقوق حاصل کرنے ہیں اور غربت ختم کرنی ہے تو آپ سب کو عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :