فلم’جراسک ورلڈ،فالن کنگڈم ‘کی نئی جھلکیاں جاری

یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم 22جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کے لیے پیش کرد ی جائے گی

پیر 28 مئی 2018 11:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) خوف اوردہشت کی علامت تصور کیے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ? آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ کے سیکوئل ’جراسک ورلڈ؛فالن کنگڈم‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔اس سنسنی خیز فلم کو جے اے بیونانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایک بار پھر کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈاورجیف گولڈ بلماپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ،ٹوبی جونز،ریف اسپال،جسٹس اسمتھ،ڈینیئالا پلیڈا،ٹیڈ ولین،گیریلڈین چیلپن اورجیمز کرومویل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہ کو بائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم 22جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کے لیے پیش کرد ی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :