Live Updates

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم

نگراں وزیراعظم کے نام پر معاملہ ففٹی ففٹی ہے،انشا ءاللہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے گا،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 28 مئی 2018 11:49

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مئی 2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا،وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک مرتبہ پر نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے۔وزیر اعظم کے ساتھ ساڑھے 12 بجے پریس کانفرنس ہے،اس سے قبل ایک اور ملاقات ہوگی،معاملہ ففٹی ففٹی ہے لیکن امید ہے کہ پریس کانفرس سے پہلے ایک نام پر اتفاق ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

،خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ثابت کرینگےکہ پارلیمنٹ بالادست ہے اور پارلیمنٹ میں ہی فیصلے ہوتے ہیں۔

۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلزپارٹی کے نامزد کردہ جلیل عباس جیلانی کا نگراں وزیراعظم بننےکا قوی امکان ہے۔پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لیے جلیل عباس جیلانی اورذکااشرف کے نام دیےہیں۔حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلیےتصدیق حسین جیلانی ،ڈاکٹرعشرت حسین کے نام دیےگئے۔اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے پیپلز پارٹی کے پیش کردہ ناموں کو مسترد کیا گیا ہے تاہم حکومتی ناموں پر پی ٹی آئی متفق دکھائی دیتی ہے۔

یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان 5 ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم تمام ملاقاتیں بے نتیجہ ثابث ہوئیں۔تاہم اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات