کراچی میں افسوس ناک واقعہ، خاتون نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی

بلدیہ ٹاؤن میں گھر میں آگ لگنے سے ماں اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 28 مئی 2018 11:02

کراچی میں افسوس ناک واقعہ، خاتون نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مئی 2018ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن میں گھر میں آگ لگنے سے ماں اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایکا نتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے ایک ہی گھر میں 8 افراد کی جاں نگل لی۔کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ملنگ گوٹھ میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے ماں اور بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

جب کہ اس افسوس ناک واقعہ میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔بلدیہ ٹاؤن کے علاقے ملنگ گوٹھ میں گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اُس وقت تک آگ کے باعث 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوچکے تھے۔

(جاری ہے)

جب کہ دیگر تین افراد نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا،جب کہ اس واقعہ میں جھلسنے والی ایک خاتون نے اسپتال میں دوران علاج دم تو ڑ دیا۔

مرنے والوں کی شناخت گلزارہ بی بی، نازیہ، ظفر، نائلہ، ریحان، رقیہ، طیب اور اقصیٰ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں ساجد اور سائیں داد شامل ہیں۔متاثرہ گھر کے ہمسائے میں رہنے والے لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جب تک وہ بھاگ دوڑ کرتے تب تک آگ پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔جب کہ پولیس کے مطابق گھر میں آگ مرنے والے بچوں کی ماں گلزارہ بی بی نے لگائی تھی جو خود بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھی۔جب کہ زخمی ہونے والے نواجون ساجد کا کہنا ہے کہ جب آگ لگی تو وہ سب ایک کمرے میں موجود تھے اور ان کے والد باہر سو رہے تھے جس کی وجہ سے وہ بچ گئے۔ساجد کے مطابق ان کی والدہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور ان کا دو سال سے علاج بھی چل رہا تھا۔