سعودی عرب،قتل کی واردات میں ملوث 6 ملزمانگرفتار

پیر 28 مئی 2018 09:40

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) سعودی عرب میں پولیس نے سرخ گاڑی میں موجود لاش کی گتھی سلجھاتے ہوئے لاواث لاش کے قاتل گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ترجمان حزام الشہری نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کو پیش آنے والے واقعہ میں متوفی کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس نے تمام تانے بانے جوڑتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث 6 سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس کو تبوک کے النہضہ محلے میں کھڑی ایک سرخ رنگ کی گاڑی سے سعودی شہری کی نعش ملی تھی جس کی عمر کے تیس برس کے لگ بھگ تھی۔