تفتان بارڈر پرایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار43پاکستانی باشندوں کو لیویزکے حوالے کردیا

پیر 28 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) تفتان بارڈر پر اتوار کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار43پاکستانی باشندوں کو لیویز کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق یہ افراد غیرقانونی طورپرایران میں داخل ہوئے تھے اورروزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے تفتان بارڈرپرلیویز کے حوالے کردیا۔ لیویزنے گرفتار افراد کو مزید کاروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :