پولیس دہشتگردی کے خلاف منظم انداز میں کارروائیاں کر رہی ہے، ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کر نے والے دو دہشتگردوںکو ہلاک کردیا گیا جبکہ انکا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہے،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 28 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس دہشتگردی کے خلاف منظم انداز میں کارروائیاں کر رہی ہے ، ایگل اسکواڈ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کر نے والے دو دہشتگردوںکو ہلاک کردیا جبکہ انکا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

یہ با ت انہوں نے اتوار کی رات جائے وقوع کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید جبکہ فالکن (ایگل) اسکواڈ کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ انکا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے گئی واقعہ میں ملوث افراد اور زخمی دہشتگرد سے متعلق اطلاع دینے والے آئی جی پولیس کی جانب سے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے اطلاع دہند کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم کی سرکوبی کے لئے بنائی جانے والی ایگل فورس مکمل طور پر متحرک اور احسن طریقے سے فرائض سرانجام دے رہی ہے ۔