یوم مئی کے سلسلے میں محکمہ کھیل کی جانب نوابشاہ میںنیٹ بال، ہینڈ بال اور تھرو بال اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

پیر 28 مئی 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ہر سال کی طرح اس بار بھی یوم مئی کے سلسلے میں محکمہ کھیل کی جانب نوابشاہ میںنیٹ بال، ہینڈ بال اور تھرو بال اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا، متعلقہ ایسو سی ایشنز اس فیسٹول کی آرگنائزرز تھیں، نیٹ بال میں فائنل مقابلہ نوابشاہ ریڈ نے نوابشاہ کو شکست دے کر جیت لیا۔

(جاری ہے)

ہینڈ بال میںنوابشاہ بلو کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوابشاہ ریڈ کو شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی، تھرو بال کے فائنل میںنوابشاہ ریڈ اور نوابشاہ بلو مد مقابل تھیں اور دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فتح نوابشاہ بلو کو نصیب ہوئی، مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ اسپورٹس بورڈ لیبر ڈے کے موقع پر ہر سال اس طرح ایونٹ کا انعقاد کرتا رہتا ہے کھیلوں کا فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم احسن طریقہ سے نبھارہے ہیں اور مختلف مواقعوں پر ایسے پروگرامز کا انعقاد کرکے گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو اپنی بھرپور صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کررہے ہیں، بعد ازاں شہزاد پرویز بھٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق خان اور سیکشن آفیسر مرزا مشتاق بیگ کے ہمراہ فاتح ٹیموں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :