آزادحکومت کو با اختیار بنانے میں ممبران کونسل رکاوٹ نہیں بلکہ معاون کا کردار ادا کرینگے ‘ملک پرویز ملک

اتوار 27 مئی 2018 23:30

مظفر آباد۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد جموں وکشمیر کونسل ملک پرویز اختر اعوان نے کہاہے کہ کونسل ممبران ایکٹ74میںترمیم کے خلاف نہیں ہیں ‘ آزادحکومت کو با اختیار بنانے میں ممبران کونسل رکاوٹ نہیں بلکہ معاون کا کردار ادا کرینگے ‘آئینی ترمیم کے سلسلہ میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی کاوشیں کشمیری قوم کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر کی جانب سے دیے جانے والے ٹارگٹ کو پورا کرتے ہوئے جملہ ممبران سے مشاورت کر کے ان کے مذاکرات کروائے۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ کونسل اور اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں کشمیری خوشخبری سنیں گے اور آزادحکومت با اختیار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :