Live Updates

اسلام آباد، تحریک انصاف اعلیٰ قیادت کا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 85 میانوالی کا ٹکٹخورشید خان خٹک کوجاری کرنے پر غور

اتوار 27 مئی 2018 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 85 ضلع میانوالی کے عوام کے مطالبے پر مقامی رہنماء خورشید خان خٹک کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز خورشید خان کو انٹرویو پینل نے طلب کرکے انٹرویو کیا۔

(جاری ہے)

خورشید خان کے بطور چیئرمین یونین کونسل کولابانگی خیل علاقے میں متعدد ترقیاتی کام کروائے اور عوام میں مقبولیت حاصل کی۔ خورشید خان پڑھے لکھے سیاستدان ہیں اور عوام سے بہت توقعات رکھتے ہیں ۔ عوام علاقہ بانگی خیل حلقہ پی پی 85 نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر خورشید خان کو پارٹی ٹکٹ دیں۔ ان کی کامیابی یقینی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات