روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی آئی ٹی پی کی اولین ترجیح ہے،فرخ رشید

ٹریفک قوانین پر عمل کرناہر شخص پر لازم ہے،ہمارا مشن ہے کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے،ایس ایس پی ٹریفک

اتوار 27 مئی 2018 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا آئی ٹی پی کی اولین ترجیح ہے،ٹریفک قوانین پر عمل کرناہر شخص پر لازم ہے،ہمارا مشن ہے کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ہر گلی محلہ میں جا کربلا امتیاز ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو کچی آبادی ایف سیون فور میں ایک روزہ روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی تنظیم کے سربراہ حنوق سہوترا ،مختلف چرچ کے پاسچرزکے علاوہ کچی آبادی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جن کو ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے ملٹی میڈیا کے ذریعے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین خصوصا ون ویلنگ کے نقصانات کے متعلق آگاہ کیا،شرکا کو پیدل چلنے کے اصول اور پیدل چلنے والوں کے حقوق ،سڑک استعمال کرنے والوں کی اقسام، روڈ کراسنگ اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی ،ایجوکشن ونگ نے شرکا میں روڈ سیفٹی کے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے ،اس موقع پر ایجوکیشن ونگ کے انچار ج سب انسپکٹر رانا اشتیاق نے ایس ایس پی ٹریفک کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا،جس میں نوجوان نسل کو ون ویلنگ کے نقصانات کے متعلق خصوصی طور پرآگاہ کیاگیا اور کہا گیا کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا آئی ٹی پی کی اولین ترجیح ہے،ٹریفک قوانین پر عمل کرناہر شخص پر لازم ہے،ہمارا مشن ہے کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ہر گلی محلہ میں جا کربلا امتیاز ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ،تقریب کے اختتام پراسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے مقامی تنظیم کے سربراہ حنوق سہوترا کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :