سکھر، خاتون پر بیٹوں کے تشدد کا معاملہ، تشدد میں ملوث ایک ملزم گرفتار

اتوار 27 مئی 2018 23:00

سکھر، خاتون پر بیٹوں کے تشدد کا معاملہ، تشدد میں ملوث ایک ملزم گرفتار
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) سکھر میں خاتون پر بیٹوں کے تشدد کا معاملہ, تشدد میں ملوث ایک ملزم گرفتار, ایس ایس پی سکھر اور بحریہ فاؤںڈیشن کے سربراہ ملک ریاض کی جانب سے واقعہ کا نوٹس, بحریہ فاؤںڈیشن کی ٹیم اسپتال پہنچ گئی, خاتون کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کی تیاریاں تفصیلات کے مطابق سکھر کے بس ٹرمینل کے علاقے میں بیٹوں کا ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی معمر خاتون مسمات سرداراں بی بی کے واقعہ کا ایس ایس پی سکھر محمد امجد شیخ کی جانب سے لیے گئے نوٹس اور ان کے احکامات کیمطابق پولیس نے خاتون کے ایک بیٹے بشیر کو گرفتار کرلیا ہے جو اپنی ماں پر تشدد سے انکاری ہے اوراس کا کہنا ہے کہ اس کی ماں گھر سے خود لاپتہ تھی تاہم ایس ایس پی محمد امجد شیخ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا دوسری جانب خاتون پر تشدد کی خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے بعد بحریہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک ریاض نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور ان کی ہدایت پر ایک ٹیم کراچی سے سکھر پہنچی جس نے سکھر کی نجی اسپتال میں داخل مذکورہ خاتون کا معائنہ کیا اس موقع پر بحریہ ویلیفیئر کے مینیجر ریٹائرڈ کمانڈر محمد عارف نے بتایا کہ خاتون کو علاج کی لیے کراچی منتقل کیا جائے گا اور وہاں پر اس کا بہتر سے بہتر علاج کرایا جائے گا علاج کے بعد بھی خاتون کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا وہ اب محفوظ ہاتھوں میں ہے معمرخاتون کو کراچی منتقل کرنے کی تیاریاں شرع کردی گئی ہیں