حیدرآباد،تمام مر یضوں کو ہسپتا ل سے ادویا ت اورسر نج کے ساتھ انجکشن بھی فراہم کیئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھو

ہم ہسپتا ل کے تمام مر یضو ں کا علا ج و معالجہ بلاامتیاز اور کسی بھی تفریق کے بغیر مر یضو ں کو ادویا ت کے ساتھ ساتھ داخل مر یضو ں میعاری خوراک،فروٹ ،جو س بھی انکے ڈاکٹر کی تجو یز کر دہ خوراک فر اہم کر ر ہے ہیں،میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل حیدرآباد وجامشورو

اتوار 27 مئی 2018 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل حیدرآباد وجامشورو ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھو نے کہا کہ ہم ہسپتا ل کے تمام مر یضو ں کا علا ج و معالجہ بلاامتیاز اور کسی بھی تفریق کے بغیر مر یضو ں کو ادویا ت کے ساتھ ساتھ داخل مر یضو ں میعاری خوراک،فروٹ ،جو س بھی انکے ڈاکٹر کی تجو یز کر دہ خوراک فر اہم کر ر ہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی تمام مر یض خو اہ وہ ہسپتا ل کے وارڈ وں میں زیر علاج ہوں یا او پی ڈ ی میں آنے والے تمام مر یضو ں کو ادویا ت اورسر نج کے ساتھ انجکشن بھی فراہم کیئے جا رہے ہیں ۔

وہ پر وفیسر اور دیگر کنسلٹنٹس کے خصو صی اجلاس سے خطاب کر ر ہے تھے، اس موقع پر ڈائر یکٹر ایڈ من ،ڈیویلپمنٹ اینڈ اکا ئو نٹس عبد الستار جتو ئی ،اے ایم ایس جنر ل ڈاکٹر نعیم ضیا ء میمن اور ہسپتال انتظا میہ کے افسر ان موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھو نے مز ید کہا کہ سول ہسپتال حیدرآباد و جامشورو میں تمام مریضوں کو محکمہ صحت حکومت سندھ کے ادویا ت تیا ر کر دہ فار مو لے، سیپرا رول کے تحت تیا ر کر دہ ادویا ت باقاعد ہ ٹینڈر کی منظو ری کے بعد خر ید کر کے تمام مر یضو ں کا علاج ومعالجہ کر ر ہے ہیں ۔

اسکے علاوہ نئی عما رتو ں کی تعمیر اور پر انی عما رتوں کی مر مت اور انکی تز ئین و آرائش کے ساتھ ساتھ نئی جد ید مشینوں کی فر اہمی بھی ہما را مشن ہے،انہوں نے اجلاس کو بتا یاکہ سول سپتا ل میں 50بستر وںپر مشتمل آئی سی یو کا با قاعدہ آغاز کر کے اب ہم بچوں کے امر اض کا جد ید آئی سی یو ،گا ئنی ڈیپا رٹمنٹ کی تعمیر بھی زیر غور ہے اور انشا ء اللہ انکی تعمیر کی منظو ری کے بعد وہا ں بھی کا م شر وع کردیا جائے گا۔

ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھو نے مز ید کہا کہ ہسپتا ل کے مر یضو ں کے علا ج ومعالجہ میں ہسپتا ل انتظامیہ کے ساتھ ڈاکٹر ز ، پیر امیڈ یکل اور نر سز اسٹا ف کے علا وہ پر وفیسر ز اور کنسلٹنٹس کا بھی اہم کر دار ہے ،میں تمام پر وفیسر ز اور کنسلٹنس کیلئے وائس چانسلر لمس سے بھی اپیل کر ونگاکہ پروفیسر زو کنسلٹینٹس بھی پا بند ی کے ساتھ مر یضو ں کے علا ج و معالجہ میں دلچسپی لیں ۔

انہوں نے ہسپتال میں آنے والے تمام مر یضو ں اور انکے تیماداروں سے کہا کہ وہ ہسپتال کے حوالے سے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے بر اہ راست مجھ سمیت میر ے افسر ان سے رابطہ کریں اور میرے آفس کے دروازے تمام مریضوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔ڈاکٹر عبدالوہاب ودھو نے اجلاس کو بتا یا کہمحکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں گرمی کے موسم میں لوگوں کو ڈی ہائیڈریشن اورممکنہ ہیٹ اسٹروکس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کیلئے پہلے سے انتظامات کر لیے گئے ہیںاورہسپتال میں ہیٹ اسٹروک کا علیحدہ وارڈ قائم کر لیا گیا ہے جوکہ مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈہے اور اس میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل عملے کے ساتھ علاج کی دیگر تمام سہولیات موجود ہیں۔