کراچی اور سکھر میں ریٹرننگ آفیسرز کی تین روزہ انتخابی تربیتی سیشنز کا مرحلہ مکمل، حیدرآباد میں 29 تا 31 مئی آخری سیشن ہوگا، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

اتوار 27 مئی 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے حوالے سے کراچی سمیت سندھ بھر کے ریٹرننگ آفیسرز تعیناتی کے بعد ان کی تین روزہ انتخابی تربیتی سیشن کا مرحلہ وار کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں انعقاد کیا گیا۔ سکھر میں ریٹرننگ آفیسرز کے لئے تین روزہ انتخابی تربیتی سیشن کے 2 سیشن 17 تا 19 مئی اور 21 تا 23 مئی 2018ء میں 48 ریٹرننگ آفیسرز، ضلعی الیکشن کمشنرز اور ریجنل الیکشن کمشنر شریک ہوئے۔

حیدرآباد میں ریٹرننگ آفیسرز کے لئے تین روزہ انتخابی تربیتی سیشن کے 3 سیشن 17 تا 19 مئی، 21 تا 23 مئی اور 25 تا 27 مئی 2018ء میں 56 ریٹرننگ آفیسرز، ضلعی الیکشن کمشنرز اور ریجنل الیکشن کمشنر شریک ہوئے۔ اسی طرح کراچی میں ریٹرننگ آفیسرز کے لئے تین روزہ انتخابی تربیشی سیشن کے 3 سیشن 17 تا 19 مئی، 21 تا 23 مئی اور 25 تا 27 مئی 2018 میں 65 ریٹرننگ آفیسرز، ضلعی الیکشن کمشنرز اور ریجنل الیکشن کمشنر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسرز پر ایک بڑی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جسے وہ بخوبی سرانجام دیں گے اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرواکر اپنی کارکردگی سے عام انتخابات کو مثالی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے تجربہ کار ماسٹر ٹرینرز نے ریٹرننگ آفیسر کو انتخابی تربیتی سیشن کروائے۔ واضح رہے کہ تین روزہ انتخابی تربیتی سیشن کا آخری مرحلہ حیدرآباد میں 29 تا 31 مئی تک جاری رہے گا میں 23 ریٹرننگ آفیسرز اور ضلعی الیکشن کمشنرز شریک ہونگے۔