Live Updates

جن لوگوں کا کھانا پینا مسائل کی بنیاد پر ہو وہ لوگوں کو آسانیاں فراہم نہیں کرسکتے ‘چودھری شرافت علی

تاجروں نے ساتھ دیا اور ہمیں حکومت بنانے کا موقع ملا تو سب سے پہلے تاجروں اور رائے ونڈ شہر کے دیرینہ مسائل حل کریں گے

اتوار 27 مئی 2018 22:20

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) صدر ممنون حسین کی طرف سی25جولائی کو جنرل الیکشن کا اعلان ہوتے ہی رائے ونڈ میں تحریک انصاف کے صوبائی امیدوار 172چودھری شرافت علی سندھو شاہکار نے رائے ونڈ مین بازار پہلی تاریخی ریلی نکالی،تاجروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا ،سینکڑوں تاجروں کی طرف سے حمائت کے اعلانات کئے گئے ،مین بازار میں ریلی کی وجہ سے عوام کا گزرنا مشکل ہوگیا ،تحریک انصاف اور شاہوکار زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے ،ریلی داتا علی ہجویری چوک سے شروع ہوئی جہاں آغاز پر ایک موٹرسائیکل سوار معمر شخص کاایک کارسے ایکسیڈنٹ ہوگیا ،جس کو دیکھتے ہی صوبائی امیدوار شرافت سندھو نے معمر شخص کواپنے ہاتھوں نے اٹھا کر اپنی گاڑی میں بٹھایا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا ،اور دوبارہ ریلی میں شامل ہوئے ،موقع پر موجود تاجران اور شہریوں نے اس منظرکو دیکھ کر شرافت سندھو زندہ باد کے نعرے لگائے ،دوران ریلی انجمن تاجران کے چیئرمین شیخ فیاض احمد بجاج ،اور دیگر تاجر رہنمائوںمحمد منشاء ،میاںصفت الٰہی ،میاں مدثرحسین ،مہر عبدالحمید اور دیگرنے کہا کہ رائے ونڈ مین بازار کے لیز ہولڈرتاجران عرصہ دراز سے حکومتوں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں ،ہر سیاستدان ان کو بلیک میل کرہا ہے ،دکانوں کے مالک ہونے کے باوجود کرایہ دار بنادیا گیا ہے ،منتخب نمائندوں نے شہر کو مسائل کا گڑھ بنادیا ہے ،پینے کیلئے صاف پانی دستیاب نہیں ،صفائی کی صورت حال انتہائی ابتر ہے ،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے کے بوجود رائے ونڈکے ہزاروں تاجران بے شمار مسائل کا شکار ہیں ،لیکن اب تہیہ کرلیا ہے کہ ووٹ صرف اس امیدوار کو دیں گے جو ہمارے اور شہر کے دیرینہ مسائل حل کرنے کا حلف اٹھائے گا ۔

(جاری ہے)

صوبائی امیدوار چودھری شرافت علی سندھو شاہوکار نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت خودمسائل پیدا کرتی ہے ،یہ مسائل ختم کیسے کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا کھانا پینا مسائل کی بنیاد پر ہو وہ لوگوں کو آسانیاں فراہم نہیں کرسکتے ۔عوام کو دکھ دینے کی سزا ہے کہ نوازشریف دردر رسوا ہورہا ہے ،ووٹ کو عزت دوکا نعرہ جھوٹا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ساتھ دیا اور ہمیں حکومت بنانے کا موقع ملا تو سب سے پہلے تاجروں اور رائے ونڈ شہر کے دیرینہ مسائل حل کریں گے ،انہوں نے شاندار استقبال پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا ،تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی کیساتھ شامل تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات