پی ایس پی سندھ سمیت پورے پاکستان کے مظلوم لوگوں کی تقدیر بدلے گی ، مصطفی کمال

سیاست کو عبادت سمجھ کر عملی جدوجہد کر رہے ہیں، آنے والاوقت پی ایس پی کا ہوگا، فوزیہ قصوری

اتوار 27 مئی 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاک سرز مین پارٹی سندھ سمیت پورے پاکستان کے مظلوموں کی تقدیر بدلے گی کیونکہ پی ایس پی مظلوموں محکوموں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے اور پی ایس پی کی جدوجہد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حفیظ الدین کی جانب سے محترمہ فوزیہ قصوری صاحبہ کے اعزاز میں منعقدہ 'افطارڈنر سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پرصدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، وائس چیئر مین افتخار رندھاوا، اشفا ق منگی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی، نیشل کونسل کے اراکین، اراکین اسمبلی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محبت اور اخلاص انسانوں کے دلوں میں جگہ بنا تا ہے اور نفرت اور تعصب انسانوں کو تباہ و برباد کردیتا ہے، اس لیے پی ایس پی نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پیغام عام کرنے کی جدوجہد کررہی ہے اس موقع پر پی ایس پی رہنمافوذیہ قصوری نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر عملی جدوجہد کی میں ایک ایسی پارٹی میں شامل ہوئی ہوں جو اسی جذبہ سے پاکستان کی خدمت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور انشاء اللہ آنے والاوقت پی ایس پی ہو گا۔