آئندہ عام انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہیں، ابھی سے تمام بنیادی تیاریاں شروع کرنے کی ضرورت ہے، شاہی سید

الیکشن کے عمل میں جانے کے لیے یونین کونسلوں میں قائم تنظیموں کا کردار انتہائی بنیادی ہوتا ہے، صدر اے این پی سندھ

اتوار 27 مئی 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے انتخابات کے لیے ابھی سے تمام بنیادی تیاریاں شروع کرنے کی ضرورت ہے الیکشن کے عمل میں جانے کے لیے یونین کونسلوں میں قائم تنظیموں کا کردار انتہائی بنیادی ہوتا ہے عوامی نیشنل پارٹی آئندہ عام انتخابات کے لیے بھر پور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترے گی عوامی نیشنل پارٹی کا بنیادی تنظیمی اسٹرکچر شہر بھر میں پھیلا ہوا ہے جس کی بنیا دپر انتخابی عمل میں جانا ہمارے لیے زیادہ مشکل نہیں ہے اپنے قومی وجود کی بقاء ، تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے موثر پارلیمانی نمائندگی انتہائی ناگزیر ہے الیکشن سیل کے ممبران شب و روز محنت کرکے قومی خدمت میںمصروف عمل ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں الیکشن سیل کے اراکین کے اعزاز میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،مرکزی رہنماء امیر نواب خان ، اورنگزیب بونیری ،سمیت دیگر ارکان مود تھے ، صوبائی صدر نے شاہی سید مذید کہا کہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی صوبے بھر سے امیدروار کھڑے کرے گی ،عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کی واحدجماعت ہے جس نے ٹکٹوں کے اجراء کا عمل شروع کردیا ہے پارٹی کا پارلیمانی بورڈ بہت تیزی کے ساتھ بقیہ حلقوں میں بھی امیدواروں کو ٹکٹ اجراء کا عمل مکمل کردے گاہمیں یقین ہے کہ کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آنے والے عام انتخابات میں پارٹی ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی پارٹی تنظیمیں نامزد امیدواروں کی کامیاب کے لیے ابھی سے عوامی رابطہ مہم شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :