سی ٹی او کی ہد ایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی شہر کے مختلف رمضان بازاروں میں ٹریفک آگاہی مہم جاری

اتوار 27 مئی 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نیTRSF اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شہر کے مختلف رمضان بازاروں میں ٹریفک آگاہی مہم جاری ۔

(جاری ہے)

ٹریفک آگاہی مہم میں ایس پی صدر عمر فاروق،TRSF کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، ٹریفک ایجوکیشن ٹیم اور اٹلس ہنڈا کے تسیلم شجاع سمیت سینکڑوں شہریوں نے حصہ لیا ۔

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہر کے مختلف رمضان بازاروں میں شہریوںکو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کیا ۔بعدازاں سی ٹی او کی ہدایت پر شہریوںمیں تحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقیسنم کئے گئے ۔رمضان بازاروں میںٹریفک آگاہی مہم کے دوران شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :