ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سحری پوائنٹس کی چیکنگ، لاہوری کڑاہی، عارف چٹخارہ سیل، 6کو جرمانے

پی ایف اے کالوگو استعمال کرنے پرواٹر فیلٹریشن پلانٹ ،ناقص سٹوریج پر فروزن فوڈ پوائنٹ سربمہر لوگو لگی 2500 بوتلیں ، 250کلو گلے سڑے پھل ،سبزیاں،مضر صحت گوشت موقع پر ء تلف کر دیے گئے

اتوار 27 مئی 2018 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) سحری پوائنٹس پر بہترین اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے شہر بھر میں سحری پوائنٹس کی چیکنگ کی۔اس سلسلے میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں آپریشنز ٹیموں کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ 6 آپریشن ٹیموں نے نیو فوڈ سٹریٹ، انار کلی فوڈ سٹریٹ، گوالمنڈی، لکشمی چوک اور گلبرگ میں چیکنگ کی۔

زائد المیعاد اشیاء خوردونوش کی موجودگی پر نیو فوڈ سٹریٹ میں لاہوری کڑاہی کو سیل کر دیا گیا۔لاہوری کڑاہی ریسٹورنٹ پر گلی سڑی سبزیاں، بدبودار چکن پایا گیا۔عارف چٹخارہ کو گندے تیل کے استعمال، ناقص صفائی پر سیل کر دیا گیا۔حویلی ریسٹورنٹ کی چیکنگ، اشیاء خوردونوش بہتر پائے جانے پر شاباش دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سحری کرنے آئے صارفین سے گفتگو بھی کی اور شہریوں سے اشیاء خوردونوش کے معیار حوالے سے رائے بھی لی ۔

مزید کاروائیوں میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں مختلف مقامات پرکاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری بوتلیں ،پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے پر معروف واٹر فیلٹر یشن پلانٹ، نا قص سٹوریج،نیلے ڈرمز کے استعمال ،گندے بدبو دارماحول اور ورکرز کے میڈیکل کی عدم موجودگی پر معروف فروزن فوڈ پوائنٹ کو سربمہر کر دیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات پرمتعددفوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے عائد کئے۔

جبکہ پی ایف اے لوگو لگی 2500پانی کی بوتلیں،250 کلوگلے سڑے پھل سبزیاں،بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت اور دیگر ناقص اشیاء تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہورکی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے ہر بنس پورہ کے علاقے میں واقع سیون سیززبیوریجززواٹر فیلٹر یشن پلانٹ کو غیر معیاری بوتلیں استعمال کرنے،پانی کے ٹیسٹ ،آر او فیلٹر موجود نا ہونے اور پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے پر سیل کر دیا۔

جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تمام انڈسٹری کو پی ایف اے کا لوگو استعمال نا کرنے کی واضح ہدایات جا ری کی جا چکی ہیں۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رائیونڈمیں کاروائی کرتے ہوئے مزمل فروزن فوڈز کو بیمار اور لاغر مرغیوں کی موجودگی، انتہائی نا قص سٹوریج ،زنگ آلود برتن ،نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کر نے گندے بدبو دار ماحول،ریکارڈ،لائسنس کی عدم موجودگی،ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکل نا ہونے،ورکنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے اور حشرات کی موجودگی پر سیل کر دیا۔

مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جوہر ٹائون ،ماڈل ٹائون ،مغل پورہ،ہربنس پورہ میں کاروائیاں کرتے ہوئے ،متعدد فوڈ پوائنٹس کو کاسمیٹیکس کلرز اورغیر معیاری اجزاء کے استعمال ،صفائی کے ناقص انتظامات ، مٹھائیوں میںحشرات کی موجودگی ،کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے، زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی، استعمال شدہ تیل کو دوبارہ استعمال کرنے اوردی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے بھاری جرمانے عائد کئے ۔

شہر بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیاں کر تے ہوئے 2500 پی ایف اے کا لوگو لگی پانی کی بوتلیں ،بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت جبکہ رمضان بازاروں میں لگائے گئے مختلف اشیاء خورونوش کے سٹالز کی چیکنگ کرتے ہوئے 250کلو ناقص گلے سڑے پھل سبزیاں،زائدالمیعاد کاربونیٹڈ ڈرنکس اینڈ مشروبات اور بھاری مقدار میںمضر صحت خوراک کو تلف کر دیا ۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسزبھی جاری کیے۔