Live Updates

فاٹا کا انضمام امریکی ایجنڈا ہے، قبائلیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، علامہ راشد محمود سومرو

پشاور میں پرامن احتجاج پر تشدد کے پی کے حکومت کی دہشتگردی ہے، صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے سندھ سمیت ملک کے چاروں صوبوں کو جام کرسکتے ہیں

اتوار 27 مئی 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر اور سیکریٹری جنرل جی یو آئی سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ فاٹا کا انضمام امریکی ایجنڈہ ہے، قبائلیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، پشاور میں پرامن احتجاج پر تشدد کے پی کے حکومت کی دہشتگردی ہے، صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے سندھ سمیت ملک کے چاروں صوبوں کو جام کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر اور سیکریٹری جنرل جی یو آئی سندھ علامہ راشد محمود سومرو صدر نے فاٹا کا کے پی کے میں انضمام کے خلاف قبائلیوں کے پرامن احتجاج پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کی انتباہ کیا ہے کہ جی یو آئی کے صبر اور امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے قبائلیوں پر تشدد کا سلسلہ بند کرکے گرفتار آزاد کئے جائیں ورنہ سندھ سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کو جام کردیں گے رمضان المبارک کے مقدس بابرکت ماہ میں روزہ دار قبائلیوں پر تشدد کرکے خون میں لت پت کیا گیا ہے جو کہ شرمندہ عمل ہے مولانا راشد محمود سومرو کی جانب سے جاری کرہ بیان میں جی یو آئی سندھ کی جانب سے پشاور میں پرامن قبائلی مظاہرین پر پولیس تشدد کی مذمت کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں قبائلیوں پر تشدد بند نہ ہوا تو سندھ سمیت ملک کے چاروں صوبوں جام کردیں گے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے زمیوار حکومت ہوگی، اسلام آباد میں تحریک انصاف کا پر تشدد فحش روی اور غلاظت پر مبنی چار ماہ سے زائد عرصہ دھرنا لگا پولیس افسران پر تشدد کیا گیا پارلیامینٹ پی ٹی وی آفس حملے ہوئے لیکن وہ دھرنا قبول ہے لیکن اپنے حقوق اور انصاف کیلئے جی یوآئی فاٹا کے پرامن احتجاج پر تشدد کیا جا رہا ہے انصاف و حقوق متلاشی قبائل پر شیلنگ لاٹھی چارج کے پی کے پولیس کی دہشتگردی ہے کے پی کے اسمبلی میں فاٹا انضمام کا بل قبائلیوں کے حقوق کا قتل اور ان کے انصاف پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے جو کسی صورت قبول نہیں کرینگے حکومت پی ٹی آئی کا دھرنا قبول کرلیتی ہے لیکن فاٹا کے پرامن قبائلیوں پر تشدد کر رہی ہے فاٹا انضام قبائلی عوام کے امنگوں کے خلاف ہے انضمام کا بل امریکا کے کہنے پر پاس کیا گیا ہے امریکی ایجنڈا پر ملک کو کمزور کرنے کی پالیسیاں اب نہیں چلنے دینگ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات