بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی طلبی ،ْ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء پر احتجاج

اتوار 27 مئی 2018 21:30

بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی طلبی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی طلبی ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء پر احتجاج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیا گیا ،ْاقوام متحدہ کی قراردادوں میں گلگت بلتستان کو متنازع علاقہ کہا گیا ہے جس پر بھارت نے احتجاج کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان کو اپنا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی دفتر خارجہ کو جواب کی تیاری کی جارہی ہے تاہم جواب جلد جاری دیا جائے گا۔