ڈان اب پاکستانیوں کی مائیں بیچوانے پراترآیا ہے

ڈان کواب ٹھیکے پردے دینا چاہیے،سرل المیڈا نےڈان میں لکھا ایک وزیراعظم کیلئے20 پاکستانی قطارمیں لگے ہوئے ہیں جوضرورت پڑنے پراپنی ماں بیچنے کوبھی تیارہیں۔ سینئرتجزیہ کارراؤف کلاسرا کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 27 مئی 2018 21:26

ڈان اب پاکستانیوں کی مائیں بیچوانے پراترآیا ہے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی 2018ء) : سینئر تجزیہ کار اور صحافی راؤف کلاسرا نے واضح کیا ہے کہ ڈان اب پاکستانیوں کی مائیں بیچوانے پراترآیا ہے، ڈان کواب ٹھیکے پردے دینا چاہیے،سرل المیڈا نےڈان میں لکھا ایک وزیراعظم کیلئے 20 پاکستانی قطارمیں لگے ہوئے ہیں جوضرورت پڑنے پراپنی ماں بیچنے کوبھی تیارہیں۔ سینئر تجزیہ کار اور صحافی راؤف کلاسرا نے اپنے ٹویٹ میں ڈان میں ڈان لیکس کے حوالے سے متنازع صحافی سرل المیڈا کی تازہ خبر کا حوالہ دینے ہوئے کہا کہ لیں جی سرل المیڈا سرکار نے ڈان میں لکھا ہے ایک وزیراعظم کے لیے 20 پاکستانی قطار میں لگے ہوئے ہیں جو ضرورت پڑنے پر اپنی ماں بیچنے کو بھی تیار ہیں۔

مبار ک ہو ڈان اور اس کے ایڈیٹر ظفر عباس کو جو آزادی صحافت کو ویڈیو گیم کی طرح اگلے لیول پر لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میرا خیال ہے ڈان کو اب ٹھیکے پر دے دیں جو اب پاکستانیوں کی مائیں بیچوانے پر اتر آیا ہے۔ سرل نے وہی بات کی ہے جو امریکن اٹارنی نے کہی تھی جس نے پاکستانی ماؤں کی قمیت پانچ ڈالر اور سرل نے وزارت عظمی لگائی ہے۔

ڈان اخبار کے لکھاریوں اور ان کے گاڈ فادرز اور ایڈیٹرز میں کوئی شرم کوئی حیا نہیں رہی۔ راؤف کلاسرا نے کہا کہ جن صحافیوں کو اپنی مائوں بہنوں کی عزت کا خیال نہیں ہوگا وہی سرل سرکار کی پاکستانیوں کی مائوں کو بیچوانے کا دفاع کرسکتے ہیں یا پھر وہ مان لیں موقع ملنے پر وہی بھی یہی کچھ کریں گے جو سرل سرکار نے پاکستانیوں اور ان کی مائوں بارے لکھا ہے۔

راؤف کلاسرا نے سرل اور اخبار انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کیا ان 20 پاکستانیوں کے نام یہاں لکھے جا سکتے ہیں جو بقول سرل سرکار الیکشن بعد وزیراعظم بننے کے لیے اپنی اپنی مائیں بیچنے کو تیار ہیں؟ ایک آدھ خواتین بھی وزیراعظم کی امیدوار ہیں۔ پتہ تو چلے سرل نے اتنا بڑا سکوپ مارا ہے کہ 20 پاکستانیوں نے اسے کنفرم کردیا ہے جو ماں بیچنے کو تیار ہیں۔