ڈاکٹر محمد طاہر القادری 3 جون(اتوار) کی صبح وطن پہنچیں گے

اتوار 27 مئی 2018 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری 3 جون(اتوار) کی صبح وطن پہنچیں گے، لاہورعلامہ اقبال ائرپورٹ پر قائدین و کارکنان انکااستقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن واپسی کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میںانکی زیر صدارت عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو گا ،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔

ڈاکٹر طاہر القادری 10روزمنہاج القرآن کے زیر اہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف میں گزاریں گے۔ہزاروں افرادڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ اعتکاف بیٹھیں گے۔