سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس آج(پیر) کو ہوگا

اتوار 27 مئی 2018 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس آج(پیر) کو ہوگا ،سینیٹر رحمان ملک اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے سے متعلق کمیٹی کو وزارت داخلہ بریفنگ دے گی اور ملک کی داخلی سیکیورٹی اور امن وامان کے حوالے سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ جن کی شخصیات کی زندگی کو خطرہ ہے ان کی سیکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا ۔