Live Updates

مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی سرخرو ہوگی،بیگم سیماجیلانی

مخالفین کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہیں، رکن قومی اسمبلی کی گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سنیئر رہنما و رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی سرخروہوگی ،مخالفین کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہیں،قائد میاں نوازشریف کی"ووٹ کو عزت دو" کے بیانیئے کو عوامی سطح پر بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے،2013ء میں جو ملکی صورتحال تھی وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، مخالفین کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے جا رہے ہیںکہ کسی طرح ان کی سیاست مقبولیت کوکم کیاجاسکے مگر قائد میاں نوازشریف کی مقبولیت میں اس کے برعکس اتناہی اضافہ ہو رہا ہے،میاں نوازشریف کودیوار سے لگانے کی کوشش کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مضبوطی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی قابل فخر روایت ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوا م کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی سے بوکھلا کر چوردروازے سے سازشی عناصر نے ہرطرح کے حربے استعمال کرکے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقبول ختم کرنے کی کوششیں کیں لیکن قوم نے انہیں بُری طرح مسترد کردیا ہے،اب جمہوریت کی آڑ میں ذاتی مفادات کا کھیل کھیلنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

ا نہوں نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام سچ اور جھوٹ کے درمیان تمیز کا ادراک رکھتے ہیں ،قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف اور صدر میاں شہبازشریف کے ویژن کے مطابق ہر کارکن پاکستان کو پرامن ،فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے،خدمت کی بدولت 2018ء کے عام انتخابات میںجیت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی اور تعمیر وترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

مسلم لیگی رہنما بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ دھرنوں اور لاک ڈائونوں سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کی کوشش کرنے والے اب کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے اور ابہ وہ اپنی سیاست بچانے کیلئے چوردروازوں سے آگے آنے کی کوشش کررہے ہیں،تبدیلی کے دعویداروں نے پشاور سمیت پورے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اور بلین ٹری سونامی کا منصوبہ تحریک انصاف کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے اور پانچ سال میٹرو پر تنقید کرنے والوں سے اب جاتے جاتے پشاور میں میٹرو کانعرہ لگایاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات