گرین ٹائون میں بیس سالہ لڑکی نے زہر یلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) گرین ٹائون کے علاقہ میں بیس سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑ ے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمشا نے مبینہ طو رپر گھریلو جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :