Live Updates

عمران خان پہلے 90 دن کا حساب دیں، 100 دن کا جھانسہ دے کر عوام کوبے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، طلال چوہدری

غیور عوام سازشی ٹولے اور ترقی کے دشمنوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے،ن لیگ عوامی خدمت اور کار کردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی، یہ چاروں صوبوں کی مقبول ترین جماعت ہے، اس کا منشور صرف اور صرف ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کرنا ہے، آئندہ بھی اپنے اس منشور پر کار بند رہے گی، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا تقریب سے خطاب

اتوار 27 مئی 2018 21:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان پہلے 90 دن کا حساب دیں 100 دن میں تبدیلی کا جھانسہ دے کر عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ غیور عوام سازشی ٹولے اور ترقی کے دشمنوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے۔ ن لیگ عوامی خدمت اور کار کردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل کر کے دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

مسلم لیگ ن ملک کے چاروں صوبوں کی مقبول ترین جماعت ہے جس کا منشور صرف اور صرف ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کرنا ہے۔ اور آئندہ بھی اپنے اس منشور پر کار بند رہے گی۔میونسپل بلدیہ جڑانوالہ میں افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عوام عمران خان کی دھرنہ اِزم تراشیوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور وہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی پرچی سے ان نام نہاد سیاست دانوں کی آنکھیں کھول دینگے۔

(جاری ہے)

سیاسی مخالفین ہوس اقتدار میں تمام اخلاقی اقتدار کو پار کر رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے نام نہاد گٹھ جوڑ پاکستان کی غیور عوام آئندہ انتخابات میں مسترد کر دینگے۔ آدھی درجن سے زائد پارٹیاں تبدیل کرنے والے پہلے سابق ادوار کا حساب دیں۔ دھرنوں لاک ڈا?ن اور احتجاج کی سیاست میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے اپنے وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا اور اربوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی کے منسوبے پایا تکمیل تک پہنچائے۔

آئندہ الیکشن میں ن لیگ کار کردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی۔ نیازی خان اور زرداری ٹولے نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے عوام کو جھانسہ دینے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہماری کارکردگی دیکھ کر خوف زدہ ہیں ن لیگ نے اپنے دور میں اپنے دور میں جو ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں وہ اس سے قبل پینسٹھ سال میں بھی مکمل نہیں کر سکے۔ پانچ سالہ کار کردگی کی بنیاد پر عوام میں جائیں گے۔ حلقہ کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر دیئے ہیں۔ جس کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہونگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات