25مارچ کو بننے والی تنظیم القریش کو کسی صورت تسلیم نہ کیا جائے،عبدالطیف قریشی

تنظیم القریش کے سرپرست اعلیٰ نور زمان قریشی ہیں اور رہیں گے،مرکزی چیف آرگنائز کی گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) تنظیم القریش کے سرپرست قائد قریش نور زمان قریشی ہیں،تنظیم القریش کی بنیاد قائد قریش نور زمان قریشی سابق ڈپٹی کمشنر اقبال قریشی ،ڈاکٹر عبدالکریم قریشی ،معراج قریشی،محبوب قریشی ،نذیر حسین قریشی ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر اکمل قریشی سابق ایس ایس پی قاضی بشیر قریشی ،قاضی عبدحمید قریشی ،عبدالرحیم قریشی ،محمد دین قریشی ،محی الدین قریشی جیسے عظیم لوگوں نے بنیاد رکھی اور2003میں عبدالطیف قریشی کو سرپرست اعلیٰ نور زمان قریشی نے صدر اور مشتاق قریشی کو سیکرٹری جنرل نامزد کیا اور2003میں ہی قوم قریش کو بٹہ حیدر آباد ،سکھر ،صادق آباد ،ملتان ،لاہور ،سیالکوٹ ،کراچی ،جہلم ،چکوال ،راولپنڈی ،میرپور ،کوٹلی ،بھمبر ،سدھنوتی ،باغ ،راولاکوٹ ،فاروڈکہوٹہ ،مظفرآباد کے مرکزی عہدیداران نے عبدالطیف قریشی کو صدر مرکزی چیف آرگنائزنامزد کیا اور فضل محمو د کو صدر بنادیا گیا سرپرست اعلیٰ آج بھی نور زمان قریشی ہیں جو تاحیات رہیں گئے،آئے روز چند چند افراد تنظیم میں چپلقش پیدا کرنے کے لیے من گھڑ ت بیان جاری کروا رہا ہے جو حقائق پر مبنی نہیں ہیں ،ان خیالات کا اظہار عبدالطیف قریشی مرکزی چیف آرگنائزتنظیم القریش نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ضلع مظفرآباد کی تنظیم نے اپنا بنایا ہوا حلف نامہ استعمال کیا ،25جون ضلع مظفرآباد کی تنظیم اصل حلف نامہ پر اٹھے گی،25مارچ کو بننے والی تنظیم کو کسی صورت تسلیم نہ کیا جائے چونکہ مرکزی مرکزی چیف آرگنائز نے 28-03-2018کو اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا تھا کے اس تنظیم کو بناتے وقت غلطی ہوئی اب یہ تنظیم اصل تنظیمی دستور منشور کی پروہ کیے بغیر من گھڑت بیان بازی نہ کریں ،انہوں نے کہا کہ دوستوں کو سرپرست اعلیٰ بنانا کسی بڑے عہدیدار کی مشاور ت کے بغیر اپنے نام استعمال کرنا اور قومی تنظیم کو گھر کی ملکیت سمجھ کر کام کرنا جس وجہ سے اصل قوم قریش ان لوگوں کو نہ قبول کرنے کیلئے تیار ہے اور نہ ہی قوم قریش کا نام استعمال کرنے والوں کو قبول کرنے کو تیار ہے۔