ماہ رمضان المبار ک ،گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری

361 دکانداروں کے خلاف کارروائی 32گراں فروش جیل 4 لاکھ ہزار44ر روپی سے زائد جرمانہ

اتوار 27 مئی 2018 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر ماہ رمضان المبار ک میں سرکاری نرخوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں ا س سلسلہ میں تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے افسران گراں فروشی کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری رکھیں اور روزہ داروں کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیںاس بات کو بھی یقینی بنائیںکہ دکاندار اور ٹھیلے والے سرکاری نرخ نمایا ں طور پر آویزاں کریں۔

کمشنر کراچی کی ہدایت پر اتوار کوکارروائی کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے 361گراں فروش دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس میں 32 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

مہم میں کارروائی کے دوران آٹا، فروٹس، سبزی ، دالیں، مصا لحہ جات، دودھ، انڈے ،گوشت، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی میں مجموعی طور پر چار لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری قیمت پر اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش مناسب قیمت پر دستیاب ہوں۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ سرکاری نر خ کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کریں۔ فہرستیں آویزاں نہ کر نے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فہرستیں دیکھ کر قیمت ادا کریں اور اگر کسی دکاندار کے خلاف شکایت ہو تو کمشنر کراچی کے دفتر میں فون نمبر 1299 پر شکایت درج کرائیں۔