محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویوکی نئی وارننگ ،ْ کراچی شہریوں کواگلے تین روز تک محتاط رہنے کی ہدایت

کراچی میں 29 سے 31 مئی تک درجہ حرارت 40 سے 44 درجہ سینٹی گریڈ رہیگا، رپورٹ

اتوار 27 مئی 2018 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوکی نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے کراچی شہریوں کواگلے تین روز تک محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی ہے۔ کراچی میں 29 سے 31 مئی تک درجہ حرارت 40 سے 44 درجہ سینٹی گریڈ رہیگا۔

(جاری ہے)

ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں بند رہنے جبکہ شمال اور شمال مغرب کی جانب سے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر ہیٹ ویو کی وارننگ کے پیش نظر شہر میں اگلے تین روز تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گالہٰذا شہری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور سرپر گیلا کپڑا رکھیں۔ یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہیٹ ویو اورگرمی کی شدت سے بچا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :