امن و امان کی مجموعی صورت حال برقرار رکھنے ، تحفظ عامہ یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں‘راجہ عبدالصبور

اتوار 27 مئی 2018 21:00

الپوری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) شانگلہ میں ڈسٹر کٹ پولیس افسر راجہ عبد ا لصبور نے کہا ہے کہ پولیس افسران اپنے علاقائی حدود کے اندر امن و امان کی مجموعی صورت حال برقرار رکھنے ، تحفظ عامہ یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں،ان خیالات کا اظہارانھوں نے ضلع پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ خالد خان ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بشیر احمد ، ایس ڈی پی او الپوری امجد علی ، ایس ڈی پی او پورن زیراب گل کے علاوہ دیگر متعلقہ پولیس حکام یعنی ایس ایچ اوز بھی موجود تھے‘انہوں نے کہاکہ شر پسند و مشکوک افراد کی کڑی نگرانی یقینی بنائے جائے، ماہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں اٹھائے گئے سیکور ٹی اقدامات کو فعال رکھا جائے، شاہراہ قراقرم ہائے وے پر مومنٹ کرتے ہیں ان کی سیکورٹی اور دیگر سیاسی و مزہبی رہنماؤں کی سیکورٹی کے لئے موثر اقدامات کئے جائے، معاشرتی جرائم خصوصاً ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے پولیس عوام کے درمیان مربوط حکمت عملی کے تحت تعاون بڑھانے کی خاطر جامع لائحہ عمل طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔