فاٹا انضمام ‘عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ کا الپوری میں جشن کا سماں

اتوار 27 مئی 2018 21:00

الپوری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) فاٹا انضمام ‘عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ کا الپوری میں جشن کا سماں،شاندار اتش بازی کا اہتمام کیا گیا ،فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے سے قبائیلوں کی محرومیاں دور ہوں گی۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی پہلے ہی سے فاٹا کو خیبرپختونخوامیں شامل ہونے کیلئے جدجہد کرتی رہی،فاٹا کے انضمام پر پارلیمنٹ میں موجودتمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں،پختونوں کو یکجہتی کا خواب آج پورا ہوا،عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبہ کا نام اور اب 31ترمیم کے تحت فاٹا کے انضمام نہ صرف اس جماعت بلکہ پورا پختونوں کی فتح ہے ،فاٹا خیبرپختونخوا میں الحاق سے ایک طرف اس صوبے کے وسائل میں اضافہ ہوگا تو دوسری طرف سو سال سے ایف سی ار جیسے کالے قانون سے نجات حاصل کرنے والے بھادر قبائلیوں کو ووٹ سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ائے گی اور مسلسل پسماندہ رہنے والا یہ علاقہ ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا ،فاٹا کا انضمام وقت کا تقاضا تھا ،الحاق پر فاٹا کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔