صوابی مانیری پایاں میں زبانی تکرار پر ایک نوجوان کو قتل

اتوار 27 مئی 2018 21:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) مانیری پایاں میں زبانی تکرار پر ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا ،شاکر اللہ نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے یاسر علی کو اپنے حجرہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا ،قتل کی دعویداری مبینہ طور پر زردعلی اور سبزعلی پر کی گئی ہے جبکہ وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے ،صوابی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :