ریسکیو 1122نے پشاور اور مردان میں 1200کے قریب ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں‘بلال احمد فیضی

اتوار 27 مئی 2018 21:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ایمر جنسی ریسکیو سروس(ریسکیو 1122) نے رمضا ن المبا رک کے پہلے عشرے میں صرف پشاور اور مردان میں 1200کے قریب ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجما ن بلال احمدفیضی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہد ایا ت پررمضا ن المبا رک کے مقد س مہینے میں صوبے بھر کے 10اضلا ع میں قائم ریسکیو سٹیشنز کھلے ہیں اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے سحروافطار کے اوقات میںبھی خد ما ت فراہم کی جا رہی ہیں۔

پہلے عشرے کے دوران 261ٹریفک حادثات ،45آگ ،49کرائم ،8ڈوبنے کے،5 عما رت منہد م ہو نے اورمیڈیکل کی780 واقعات شامل ہیں۔بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ ریسکیو 1122نے کل 1150زخمیوں اور بیماروں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں جن میں 156افراد کو مو قع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ994 افراد کوابتدا ئی طبی امدادفراہم کرنے کے ساتھ ریسکیو 1122کی ایمبولینس میں مختلف ہسپتا لوں میں منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :