Live Updates

پاٹاکی موجودہ حیثیت برقراررکھنے،ٹیکس استثنیٰ اورخصوصی پیکج سے متعلق قراردادمتفقہ طو رپرمنظور

اتوار 27 مئی 2018 21:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے ایک قراردادکی متفقہ طور پر منظور دی ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ فاٹاکوخیبرپختونخوامیں ضم کرنے کے ساتھ پاٹا کوپانچ کے بجائے دس سالوں کیلئے ٹیکس سے چھوٹ دی جائے نظام عدم ریگولیشن کو نہ چھیڑاجائے اور ملاکنڈڈویژن کی پسماندگی کو دورکرنے کیلئے سو ارب روپے کاپیکج دیاجائے۔

(جاری ہے)

قرارداد تحریک انصاف کے ڈاکٹرحیدرنے پیش کی جس کو ماسوائے جے یوآئی کے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی ۔قراردادکومتفقہ طور پر منظورکیاگیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات