فاٹاانضمام پرمبارکبادپیش کرتاہوں،نگران سیٹ اپ پرسب کیساتھ مشاورت کیلئے تیار ہیں،وزیراعلیٰ پرویزخٹک

اتوار 27 مئی 2018 21:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے فاٹاکوخیبرپختونخوامیں ضم کرنے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ فاٹاانضمام پرمبارکبادپیش کرتاہوں،نگران سیٹ اپ پرسب کیساتھ مشاورت کیلئے تیار ہیں۔صوبائی اسمبلی میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ فاٹااصلاحات کی جس جماعت نے حمایت کی اسے مبارکبادپیش کرتاہوں ایف سی آرکے تحت قبائلی عوام پرظلم ہوتارہا فاٹااصلاحات پرایک سال سے میٹنگزہوتی رہیں آخری میٹنگ میں فاٹاانضمام کیلئے بھرپورآوازاٹھائی فاٹااصلاحات سے متعلق پہلے اراکین صوبائی اسمبلی سے متعلق پوزیشن واضح نہیں تھی کہ وہاں کا فنڈکون خرچ کرے گا ہماری تجاویز پرعمل درآمدکرتے ہوئے فیصلہ کیاگیاکہ فاٹا میں اس سال لوکل گورنمنٹ اور اگلے سال صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونگے ، اسی طرح فاٹاکے متعلق ترقیاتی فنڈکوبھی لوکل گورنمنٹ اور اراکین اسمبلی کی مرضی کے مطابق خرچ کیاجائیگا حیران ہوں افغانستان اس بل کی کیوں مخالفت کررہاہے انکاکیاسروکار ہے۔

(جاری ہے)

مولانافضل الرحمن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھی اس بارے میں سوچیں ۔ وفاق نے وعدہ کیاہے کہ وہ پانچ سال تک پاٹامیں کوئی ٹیکس نافذ نہیں ہونے دیگا اوراسکے بعد قابل توسیع ہے ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس استثنیٰ کی مدت کو دس سال کیاجائے ۔