عام انتخابات: پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم نواز اور شہباز کے درمیان ذہنی ہم آہنگی کا فقدان

راولپنڈی سمیت دیگر اہم اضلاع میں امیدواروں کا تعین نہ کیا جاسکے،چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے پر دونوں بھائیوں کے درمیان ٹھن گئی نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے سے صاف انکار

اتوار 27 مئی 2018 20:40

عام انتخابات: پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم نواز اور شہباز کے درمیان ذہنی ہم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) انتخابات2018ء میں ٹکٹوں کی تقسیم پر شہبازشریف اور نوازشریف کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے سے راولپنڈی سمیت دیگر اہم اضلاع میں امیدواروں کا تعین نہ کیا جاسکے، چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ نہ دینے پر شہبازشریف اور نوازشریف کے درمیان ٹھنگئی۔(ن)لیگ کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے راولپنڈی حلقہ سے چوہدری نثار علی خان کے مد مقابل امیدوار ڈھونڈنے کیلئے سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر چوہدری تنویر و دیگر اہم رہنمائوں سے مشاورت کی ہے ،ذرائع کیمطابق مریم نواز نے اظہار کیا ہے کہ وہ چوہدری نثار علی خان کو راولپنڈی حلقہ میں ٹکٹ دینے کی خواہشمند نہیں ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے دو حلقوں میں حنیف عباسی اور سینیٹر چوہدری تنویر کے بیٹے بیرسٹردانیال تنویر کو این اے 60اور این ای62کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ پی پی 11، پی پی 17،پی پی 16اور 18کے لئے سجاد خان ،راجہ حنیف ، حاجی پرویز خان ،شکیل اعوان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی حلقہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر شہبازشریف نے ایک مرتبہ پھر اپنے بھائی نوازشریف سے مشاورت کی ہے کہ وہ چوہدری نثار علی خان سمیت سینئر رہنمائوں کو نظر انداز نہ کریں تاہم نوازشریف نے چوہدری نثار علی کے معاملے پر شہبازشریف کو دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا ہے کہ اس حوالے سے سوچ بچار جاری ہے جو بھی فیصلہ ہو گا مل بیٹھ کر کریں گے ، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فیصلہ کرلیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو کسی صورت ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ۔ظفر ملک