محمود خان اچکزئی پشتونخوامیپ کے چیئرمین منتخب ہوگئے

اتوار 27 مئی 2018 20:34

کوئٹہ۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) محمود خان اچکزئی پشتونخواملی پارٹی کے ایک بار پھر چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں،مختیار خان یوسفزئی سینئر وائس چیئرمین ، اکرم شاہ خان جنرل سیکریٹری اور سینیٹر عثمان خان کاکڑ پارٹی کے صوبائی صدر ہوں گے، پشتونخوامیپ کے عہدیداروں کا انتخاب پارٹی کے مرکزی کونسل کے اجلاس کوئٹہ ہواجس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی۔

اجلاس میں کوئٹہ، اندرون صوبہ، خیبر پشتونخوا، سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر سے پارٹی کے سینکڑوں مندوبین مرکزی کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محمود خان اچکزئی نے مرکزی کونسل کے ممبران پر زور دیا کہ موجودہ عہدیداروں کو اکتوبر2018تک برقرار رکھا جائے اور اس کے بعد پارٹی کی مرکزی کانگریس کا اجلاس بلاکر مستقل عہدیدروں کا انتخاب کیا جائیگا۔

اجلاس میں محمود خان اچکزئی کو دوبارہ پارٹی چیئرمین منتخب کیا گیا۔عبدالرحیم مندوخیل کی جگہ خالی ہونیو الی پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین کی نشست پر مختیار خان یوسفزئی کو منتخب کیا گیا۔ وہ پارٹی کے خیبر پشتونخوا کے صدر بھی رہیں گے۔ اکرم شاہ خان پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری، سینیٹر عثمان خان کاکڑ پارٹی کے صوبائی صدر،نذیر جان سندھ کے پارٹی صدر ہوں گے ۔