کوئٹہ پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، مسروقہ سامان برآمد

اتوار 27 مئی 2018 20:30

کوئٹہ۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) کوئٹہ پولیس نے گھر میں ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ ایس ڈی پی او قائدآباد عاصم علی شاہ نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کواری روڈ پر ایک مکان پر چھاپہ مارکر 21مئی کو عارف روڈ پر ضیاء الرحمن کے گھر ڈکیتی میں ملوث ملزم سارم خان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے مسروقہ ڈیڑھ لاکھ روپے ، پرائز بانڈز ،طلائی زیورات قبضے میں لے لئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔