فیض آباد دھرنا:وزارت دفاع کی8 صفحات پرمشتمل رپورٹ سامنےآگئی
آئی ایس آئی کودھرنا ختم کرانےکا ٹاسک خودحکومت نےدیا،وزیراعظم ہاؤس میں26 نومبرکےاجلاس میں آئی ایس آئی کوذمہ داری سونپی گئی۔رپورٹ میں انکشاف
ثنااللہ ناگرہ اتوار 27 مئی 2018 20:21
(جاری ہے)
جس کے بعد آئی ایس آئی نے معاملے کے پرامن حل کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کیا۔
حکومت نے جب آئی ایس آئی کو فیض آباد دھرنا ختم کروانے کی ذمہ داری سونپنے کی ہدایت کی اس موقع پراجلاس میں آئی ایس آئی حکام نے مذہبی احتجاجی شرکاء کیخلاف آپریشن کے بجائے مسئلہ سیاسی طورپرحل کرنے کی تجویزدی تھی۔ تاہم حکومت کواسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پرآپریشن کرنا پڑا۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی کو دھرنا ختم کرانے کا مرکزی کرداراوربات چیت کا مکمل اختیاردیا گیا تھا۔ لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پرحکومت کو آپریشن کرنا پڑا۔ آپریشن کی ناکامی کے بعد سیاسی قیادت نے مسلح افواج کوصورتحال کنٹرول کرنے کو کہا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے 26 نومبرکے اجلاس میں آئی ایس آئی کو ذمہ داری سونپی گئی۔ بعد ازاں فوج نے کردار ادا کرتے ہوئے مظاہرین کے ساتھ معاہدہ کیا اور دھرنے کو ختم کرنے میں مدد ملی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس صدیقی نےبحران کے خاتمے کے لیے معاہدے پربرہمی کا اظہار کیا۔ اور اداروں سے آپریشن کی ناکامی پررپورٹ بھی طلب کی۔ واضح رہے تحریک لیبک اور اتحادی جماعتوں نے ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کے ذمہ دران کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین جن کی قیادت مولوی خادم حسین کررہے تھے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کرنے والے وفاقی وزیرقانون زاید حامد استعفیٰ دیں جبکہ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ قادیانیوں کے حق میں بیان دینے پر استعفیٰ دیں اور معافی مانگیں۔ جس پرفوج نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ کروایا جس کے بعد پرتشدد مظاہرہ پرامن طور پر ختم ہوگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.